قرآن پاک اورحضور اکرمؐ کی تعلیمات ہماری بخشش کاذریعہ، ریاض ساجد احمد زہری

قرآن پاک اورحضور اکرمؐ کی تعلیمات ہماری بخشش کاذریعہ، ریاض ساجد احمد زہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ (نامہ نگار) قرآن پاک اور صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی کی تعلیمات ہماری بخشش و نجات کا ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انجمن فروغ تجوید و قرآت پاکستان کے مرکزی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

چیئرمین قاری محمد ریاض ساجد الازھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا والدین کی اہم ذمہ داری ہے والدین اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے اس پر فتن دور میں زیادہ سے زیادہ دین سکھانے کی پوری کوشش کریں تاکہ بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک اور صاحب قرآن حضرت محمد مصطفی سے سچی محبت پیدا ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس ماڈرن دور میں نوجوان نسل بیراہ روی کا شکار ہو رہی ہے ان کو درست سمت پر لگانے کے لئے دینی تعلیمات وقت کی اہم ضرورت ہے اس میں والدین کو کردار ادا کرنا چاہیے دینی تعلیم والدین کا ادب سکھاتی ہے آج کے دور میں اولاد کا والدین کے ساتھ بیادبی کا رجحان دن بدن بڑھتا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ والدین کے ساتھ رویہ سخت سے سخت ہوتا جارہا ہے والدین بچپن میں ہی اولاد کی تربیت دینی تعلیم کے ساتھ کریں تاکہ بچوں اور بچیوں کا رویہ والدین کے ساتھ بیادبی کی بجائے نرمی سے بدل جائے۔