مہنگائی، بے روزگاری، صادق آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

مہنگائی، بے روزگاری، صادق آباد میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی ...

  



صادق آباد(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں ورکروں عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کو(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

تقویت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اس سلسلسہ میں گزشتہ روز صادق آباد میں قاری سعید احمد کی قیادت میں پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا گیا جس میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے چوہدری نثار احمد،حاجی ریاض چیمہ،حفیظ وڑائچ،قاری عبدالجبار مکی،محمد انور،راؤ انیس،ریاض قدیر،چوہدری اشتیاق اور نزاکت علی اعوان نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کی بجائے انہیں معاشی طور پر کمزور کر رہی ہے جماعت اسلامی ملک میں مہنگائی بے روز گاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ جاری رکھے گی حکمرانوں نے عوام کی ووٹ کی پرچی کا مذاق اڑایا اور اسمبلیوں میں ان کے حقوق کے تحفظ کی بات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات اور مقاصد بات کی جب کہ ملک کے بیس کروڑ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں حکومتی پالیسی کے خلاف سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔۔

نعرے بازی

مزید : ملتان صفحہ آخر