اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا

  اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا

  



میلبورن (این این آئی)اے ٹی پی کورڈوبا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 فروری سے ارجنٹائن میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ایکواڈور اوپن کی جگہ شروع ہوگا جو اسٹڈیو ماریو البرٹو کیمپس میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں میزبان نامور ٹینس سٹار جان اگناسیو لونڈرو مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔

جبکہ مینز ڈبلز مقابلوں میں جمہوریہ چیک کے رومن جیبیو اور ارجنٹائن کے آندرس مولٹینی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ ٹورنامنٹ آؤٹ ڈور کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ 3 فروری سے شروع ہونے والا یہ اے ٹی پی ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 10 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی