ملتان:چلڈرن کمپلیکس میں ڈاکٹرز، ادویات کاشدید بحران، مریض بھی لاوارث

  ملتان:چلڈرن کمپلیکس میں ڈاکٹرز، ادویات کاشدید بحران، مریض بھی لاوارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار))چلڈرن کمپلیکس کو ڈاکٹروں و ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔جس پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن(وائی ڈی اے)چلڈرن کمپلیکس نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وائی ڈی اے کے مطابق چلڈرن کمپلیکس کے مختلف شعبوں میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اسکے علاوہ ادویات بھی ختم ہیں۔چلڈرن کمپلیکس انتظامیہ کو متعدد بار ان مسائل سے آگاہ کیا گیا مگر انتظامیہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

نے ڈاکٹروں و ادویات کی کمی دور کرنے کے لئے اقدامات نہیں اٹھائے۔اس تمام صورتحال میں ڈاکٹروں کو پریشانی کا سامنا ہے اور مریضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ کے تناسب سے ڈاکٹر دستیاب نہیں ہیں۔ادویات کی عدم دستیابی کے سبب مریض بازار سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔