پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائیگا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائیگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلاجائے گا پاکستان کی ٹیم سیریز اپنے نام کرچکی ہے اگلا میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کی ٹیم مہمان ٹیم کے خلاف کلین سوئپ کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اس لحاظ سے پاکستان کی ٹیم کے لئے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس کے پاس کلین سوئپ کرنے کا بہترین موقع ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہی شروع ہوگا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرعزم ہیں کہ پاکستان کی ٹیم نے جس طرح سے پہلے دو میچز میں عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے اسی طرح سے تیسرے میچ میں بھی پوری ٹیم کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی