مہنگائی مافیا بے لگام، حکومت کی رخصتی یقینی ہے، نوابزادہ افتخار خان
مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سیکرٹری اطلاعات جنوبی پنجاب نوابزادہ افتخار احمد خان نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا نے صحافت میں انقلاب بپا کر دیا. پہلے خبریں ایک دن بعد پڑھنے کو ملتی تھی.لیکن آج چینلز پر فوری خبر آ جاتی ہے. الیکٹرانک میڈیا پر لحہ بہ لمحہ خبر چل رہی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ چینلز والے ریٹنگ کے چکر میں شام کے اوقات کہ جب عوام کو سکون کی ضرورت ہوتی ہے,سیاسی مرغوں کی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)
لڑائی شروع کرا دیتے ہیں جس سے عوام کا سکون غارت ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے نئے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے جو بالاآخر اس کے خاتمے پر منتج ہو گا. تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ملک اجمل لانگ نے ادا کئے, قبل ازیں نو منتخب صدر ڈاکٹر عقیل احمد, جنرل سیکرٹری رانا اشفاق احمد, چیئرمین مجلس عاملہ ملک شہباز احمد مونڈا سمیت تمام عہدے داران سے نوابزادہ افتخار احمد خان نے حلف لیا. چئیرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ عنصر آفتاب اور سنئیر صحافی سردار محمد معظم ڈوگر کو تمام ایسوسی ایشن نے پھولوں کے ہار پہنائے اور ایسوسی ایشن کی رہنمائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا. اے سی مظفرگڑھ رانا شعیب نے ضلع بھر کی تمام صحافی برادری کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ میڈیا سے وہ راہنمائی لیتے ہیں. صحافی عنصر آفتاب نے الیکٹرانک میڈیا کی افادیت پر روشنی ڈالی. معروف فزیشن ڈاکٹر رشید شیخ نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ پسماندہ ہے,یہاں تعلیمی ترقی کی جانب توجہ دی جائے. ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مظفرگڑھ محمد شہزاد نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو اجاگر کریں اور صحافیوں کو واچ مین کا کردار ادا کرنا چایئے, ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ انسپکٹر چوہدری جاوید اختر نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی کے تمام عہدے داران کے مثبت رویہ کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی,عوامی راج پارٹی کے راہنماء چوہدری عامر کرامت نے پیش کش کی کہ اگر خان گڑھ کے تمام صحافی ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں اور,ایک پریس کلب بنالیں تو اس کی رجسٹریشن پر جو خرچہ آئے گا وہ ادا کریں گے. تقریب میں سابق پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز علیم قریشی, پیر عامر سائیں سلطانی, تحریک انصاف کے محمد بلال خان, عمران احمد خان, تاجر راہنماء سید عامر شاہ, یعقوب خان لودھی, ملک عاصم اعوان, صدر انجمن تاجران شیخ رضوان فضل کورا, ملک عاصم مونڈا, لیگی راہنما سیف اللہ لوہانی, ملک نذیر سندیلہ, اقبال جونیجو, علی رمضان۔ عامر سانگی۔ثاقب خان۔شاہد لانگ۔سجاد اسلم۔عدنان خان بلوچ۔ غلام سجاد سمیت شہریوں اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
افتخار خان