یوم یکجہتی کشمیر: جماعت اسلامی کامختلف شہروں میں مارچ کااعلان

  یوم یکجہتی کشمیر: جماعت اسلامی کامختلف شہروں میں مارچ کااعلان

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی ہر سال کی طرح اس سال بھی 5فروری پہلے سے زیادہ جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے حکمرانوں کو کشمیر سے غداری مہنگی پڑے گی۔جماعت اسلامی جنوبی پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیرکے حوالے سے اپنی سرگرمیوں کا اعلان کردیا۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب میں 31جنوری2020ء سے5فروری2020ء تک ہفتہ”یکجہتی کشمیر“منائے گی۔ اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع، ڈویژنل (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

ہیڈ کوارٹرز،تحصیل وصدر مقامات پر میڈیا ٹاک، آل پارٹیز کشمیر کانفرنسز، کشمیر سیمینارزاور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ کشمیریوں کے پیغام کو آنے والی نسل، بچوں اور تعلیمی اداروں میں طلبہ ؤ طالبات تک کشمیر لیکچرز کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔4فروری کو جماعت اسلامی یوتھ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں موٹر سائیکل ریلیوں کا اہتمام کرے گی جبکہ5فروری کو ملتان، وہاڑی، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور دیگر اضلاع میں یکجہتی کشمیر مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار صوبائی سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی نے صوبائی ذمہ داران کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پر جاری بھارتی ظلم وجبر اب ختم ہونے کو ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسے کسی قسم کا نقصان پہنچانے والے حکمرانوں کو اہل پاکستان کبھی معاف نہیں کرینگے۔ کشمیر کیلئے پاکستان کی عوام کا دل دھڑکتا ہے کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا تعلق ایمان کا تعلق ہے پاکستان کے حکمرانوں کو کشمیر کیلئے دو ٹوک پالیسی کا اعلان کرنا چاہئے تاکہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرایا جا سکے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر