سنگدل باپ نے دوسری بیوی کیساتھ مل کر 8ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا، نعش صحن میں دبادی
چونیاں، الہ آباد، قصور (نامہ نگاران، بیورو رپورٹ) سرکل چونیاں تھانہ الہ آبادمیں سابقہ بہنوئی سے شادی کرنیوالی خاتون نے شوہر کیساتھ مل کر 8ماہ کی شیرخوار سوتیلی بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر کے نعش گھر کے صحن میں ہی دبا دی۔ بیمار بیٹی تھی خود فوت ہوئی تدفین کے اخراجات نہ ہونے پر بچی کو صحن میں دبایا، پہلی بیوی کا بیان۔ ہمسائیوں کی اطلاع پر پولیس نے بچی کی نعش برآمد کر کے قتل کرنیوالے سفاک والد اور اسکی دوسری بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شریف(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)
نے دو سگی بہنوں نبیلہ اور اٹھارہ سالہ زینب سے شادی کر رکھی تھی۔ نبیلہ کو طلاق دینے کے بعد اپنے ساتھ ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔پولیس اور کرائم سین ٹیمیں مصروف تفتیش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکل تھانہ الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں سنگدل باپ شریف نے ا پنی دوسری بیوی زینب سے مل کر اپنی آٹھ ماہ کی بیمار معصوم بچی ایمان فاطمہ کو مارنے کے بعد لاش کو گھر کے صحن میں دبا دیا۔ ہمسایوں کی اطلا ع پر پولیس نے نعش کو گھر سے برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شریف نے نبیلہ نامی لڑکی کو طلاق دے رکھی تھی اور اسی کی دوسری ہمشیرہ ز ینب سے شادی کی اور دونوں بہنوں کو ایک ہی گھر میں رکھا ہوا تھا۔ شریف ایک زمیندار کے پاس مزارع ہے۔ شریف نے دو روز قبل اپنی بیٹی ایمان فاطمہ جو اکثر بیمار رہتی تھی کو مار کر گھر کے صحن میں دبا دیا۔پولیس نے ملزم شریف اور اسکی دوسری بیوی زینب کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی شمس درانی بھی موقع پر پہنچ گئے۔ کرائم سین، فرانزنک ٹیم اور مقامی پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
بیٹی قتل