تیزاب پھینک کرنوجوان کی آنکھیں جھلسانے کامعاملہ، ملزم5روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    تیزاب پھینک کرنوجوان کی آنکھیں جھلسانے کامعاملہ، ملزم5روزہ جسمانی ...

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک ملتان کے جج محمد عاشق نے تیزاب پھینک کر نوجوان کی آنکھیں جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو پانچ روزہ (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن ضلع وہاڑی کے مطابق ملزم محمد ریاض کے خلاف شہری محمد علی نے مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ وہ دہم کلاس کا طالبعلم ہے اور ملزم اس کا دوست ہے جو مقامی کالج میں چوکیدار بھی ہے۔ ملزم نے معمولی تنازعہ کی بنیاد پر اس کے اوپر تیزاب پھینک کر اسکی آنکھیں جھلسا جس سے وہ زخمی ہوگیا ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلوائی جائے۔ تاہم سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سے تفتیش اور تیزاب کی بوتل برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر