نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں کل دوسرے میچ میں مدمقابل

  نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں کل دوسرے میچ میں مدمقابل

  



آکلینڈ (اے پی پی)نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (کل) پیر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 30 جنوری کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی