ٹی 20 میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے تیسرا میچ جیتنا بھی ضروری

ٹی 20 میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے تیسرا میچ جیتنا بھی ضروری

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ سال دس میں سے صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی تھی جبکہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوبارہ وننگ ٹریک پر چڑھا دیا‘ٹی 20 میں نمبر ایک کی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے سیریز کا آخری میچ بھی جیتنا لازمی ہے‘ آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں شکست آسٹریلیا کو نمبر 1 بنوا سکتی ہے اور پاکستان کو پیچھے دھکیل سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کیلئے 2019ء ٹی ٹوئنٹی ایونٹ ایک بھیانک خواب ثابت ہوا ہے اورپاکستانی کرکٹ ٹیم گذشتہ سال دس میں سے صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہو سکی تھی۔آٹھ میچوں میں اسے شکست ہوئی تھی اور ایک میچ نامکمل رہا تھا۔بنگلہ دیش کی عالمی رینکنگ اس وقت نویں ہے۔ بنگلہ دیش نے گزشتہ سال آٹھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے جن میں سے چار جیتے تھے، تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ایک میچ نامکمل رہا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی