انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

  انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان نے کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرلیا

  



پوشف اسٹروم (آئی این پی) انڈرنائنٹین ورلڈکپ میں پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان آخری گروپ میچ بارش کی نذرہوگیا۔ دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش پانچ پانچ پوائنٹس کے ساتھ ہم پلہ رہے۔ بنگال ٹائیگرز نے بہتررن ریٹ پرٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔جنوبی افریقہ میں جاری انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے گروپ سی میں پاکستان اور بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کوشکست دی اور چار چار پوائنٹس حاصل کیے اور سپر لیگ کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ٹاپ پوزیشن کے لیے دونوں کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔گروپ سی میں دونوں پانچ پانچ پوائنٹس لے کرہم پلہ رہے تاہم بہتررن ریٹ پربنگلہ دیش نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔سپرلیگ کوارٹرفائنل میں بنگلہ دیش کامقابلہ گروپ بی کی رنرزاپ آسٹریلیاسے ہوگا۔

اور پاکستان گروپ بی کی ناقابل شکست ٹیم ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی