حکومت معاشی بحرانوں سے نکلنے میں جلد کامیاب ہوگی،غلام سرور

      حکومت معاشی بحرانوں سے نکلنے میں جلد کامیاب ہوگی،غلام سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک و قوم کو درپیش معاشی بحرانوں سے نکلنے میں جلد کامیاب ہوگی۔ وزارت ایوی ایشن ڈویژن کی طرف سے ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ان (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور کی تیسری ورلڈ اسلامک اکنامک اینڈ فنانس کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کے اہم ایشو پر کانفرنس کا انعقاد ایک قابل تقلید قومی خدمت ہے۔ منہاج یونیورسٹی نے اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے عالمی معاشی ماہرین کو مدعو کیا ہے، مجھے خوشی ہے کہ معاشی چیلنجز سے عہدہ برا ہونے کی جدوجہد میں اعلی تعلیمی ادارے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں منہاج القرآن کی تعلیم کے فروغ کے لئے عملی کاوشوں کا معترف ہوں اور معیشت کے حوالے سے برین سٹارمنگ سیشنز کے انعقاد پر ڈاکٹر حسین محی الدین اور یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اعلی تعلیمی اداروں اور قومی وعالمی اقتصادی ماہرین کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی۔ غلام سرورخان نے کہا کہ اسلامی بینکنگ میں بہت صلاحیت ہے اور اسلامی بنکاری فروغ پذیر ہے۔
غلام سرور