ڈیرہ:غیر قانونی پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں فوری بند کرنیکا حکم

  ڈیرہ:غیر قانونی پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں فوری بند کرنیکا حکم

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):ڈیرہ غازی خان میں تعینات محکموں کے سربراہان کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کمشنر نسیم صادق نے احکامات جاری کردئیے.کمشنر نے کہا کہ بغیر اطلاع افسران کے سٹیشن چھوڑنے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اجازت لیکر سٹیشن چھوڑا جائے عملدرآمد نہ ہونے پر افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا(بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

کہ غیر قانونی پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیاں بند کردی جائیں کمشنر نسیم صادق نے اپنے آفس میں روزانہ کے معمول کے مطابق کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے انہوں نے سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کئے کمشنر نے فورٹ منرو میں ترقیاتی منصوبوں کی تاخیر کی نشاندہی پر ڈی جی ایف ایم ڈی اے کو افسران اور ریکارڈ سمیت طلب کرلیا کمشنر نے کہا کہ منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

گاڑیاں ف

مزید : ملتان صفحہ آخر