ریلوے ملتان ڈویژن: شہریوں کی تفریح کیلئے فروری میں مینا بازار لگانے کااعلان

    ریلوے ملتان ڈویژن: شہریوں کی تفریح کیلئے فروری میں مینا بازار لگانے ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلو ے ملتان ڈویژن نے،شہریوں کی تفریح کے لئے نئے سال کے دوسرے مہینے فروری میں مینا بازار کے انعقاد کا اعلان کردیاہے,تین دن جاری رہنے والے مینا بازار کے دوران کھانے پینے کپڑوں جیولری اور جوتوں سمیت مختلف اسٹالز جبکہ جھولوں سمیت منی سینما کا بھی اہتمام کیا جائے گا،تیاریوں کے لئے مختلف کمپنیوں سے پیشکش طلب کر لی گئیں ڈویڑنل (بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل کی سربراہی میں مینا بازار کا انعقاد 14 فروری 2020 سے 16 فروری 2020 تک کیا جائے گا،اس حوالے سے فیملیز،کالج،سکولز،یونیورسٹیز کی طالبات کے لئیکپڑوں،چوڑیوں،جوتوں،بیوٹیشن،مہندی کے اسٹالز،ہینڈی کرافٹس کے اسٹال،ہاتھ سے بنی ہوئی پوٹری کے اسٹالز،ثقافتی اشیاء کا اسٹال،علاقائی سوغات کے اسٹالز،چائے و مشروبات کے اسٹالز کمرشل فوڈز،فوڈ چینز اور بیکرز مصنوعات اپنے ذاتی برانڈ کے نام کے اسٹالز،باربی کیو،بریانی،گول گپوں سمیت کھانے پینے کی مختلف چیزوں کے اسٹالز،کالجز،اسکولز،یونیورسٹیز ایجوکیشنل اکیڈمیز کے تعارفی اسٹالز،موبائل اسٹالز،کتابوں کے اسٹالز،3ڈی کارٹون منی سینما،بچوں کے لئے جھولے،فارمیسی/میڈیکل تعارفی اسٹالز،دانتوں کی حفاظت کے بارے معلومات کے اسٹالز،بالوں کی نگہداشت کے اسٹالز،ذیابطیس کے بارے آگاہی کا اسٹال،پھولوں کے نمائشی اسٹالز،پالتو/فینسی پرندوں کے اسٹالز،اسکے علاوہ بہت سی تفریحی،معلوماتی،گھریلو اشیاء کے اسٹالز اور موسم بہار کی آمد پر پھولوں کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا،اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز تمام کاروباری افراد،ہنر مند افراد،قومی و بین الاقوامی کمپنیز،پھلوں اور پھولوں کی نرسریز اور تعلیمی اداروں کو اپنے اسٹالز و ڈسپلے پوائنٹ لگانے کیلئے مینا بازار میں خوش آمدید کرتا ہیمینا بازار میں اسٹال لگانے کے بارے میں معلومات کمرشل برانچ،ڈی ایس آفس،پاکستان ریلوے،ملتان سے دفتری اوقات میں حاصل کی جا سکتی ہیں،اس حوالے سے ڈویژنل سپریٹینڈنٹ ریلوے ملتان شعیب عادل نے ایوان صنعت و تجارت کے ممبران کے علاوہ مختلف سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اعلان

مزید : ملتان صفحہ آخر