منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 4کلو گرام چرس برآمد، تحقیقات شروع

  منشیات فروش گرفتار، ساڑھے 4کلو گرام چرس برآمد، تحقیقات شروع

  



ملتان ( وقا ئع نگار) پولیس تھانہ جلیل آباد نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں اسلام عرف کاکا اور ملزمہ ارم ریحان کو گرفتار کر لیا ہے۔جن کے قبضے سے ساڑھے چار کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے۔گرفتار ملزمان متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر منشیات سپلائی کرتے تھے۔جبکہ ملزم اسلام عرف کاکا ٹاپ ٹین بدمعاشان کی لسٹ میں بھی شامل ہے۔(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

ایس ڈی پی او کینٹ عمران مشتاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ جلیل آباد انسپکٹر محمد صادق ڈوگر اور تھانہ جلیل آباد کے دیگر پولیس افسران نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کی ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی ہے۔

تحقیقات

مزید : ملتان صفحہ آخر