کرپشن کیس:15فروری کوڈاکٹر عاشق ملک پرفرد جرم عائد ہونیکا امکان

  کرپشن کیس:15فروری کوڈاکٹر عاشق ملک پرفرد جرم عائد ہونیکا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (خبر نگار خصوصی)سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے نشتر ہسپتال کی ادویات کی خریداری میں خورد برد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کے مطابق ملزم سابق ایم ایس نشتر ڈاکٹر عاشق ملک کے خلاف ہسپتال کی ادویات کی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

خریداری میں خرد برد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ 2018 میں درج کیا گیا تھا۔ملزم نے ادویات کی سالانہ خریداری میں سٹاف کے ساتھ ملی بھگت کی اور اصل قیمت سے زیادہ رقم ظاہر کرکے غبن کیا تھا۔