حکومت کسانوں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ظہور احمد کھرل

  حکومت کسانوں کوریلیف دینے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ظہور احمد کھرل

  



ماچھیوال (نمائندہ پاکستان) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خوراک و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کی فلاح کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، تاکہ کسان خوشحال ہو سکے حکومت کیجانب سے اربوں روپے کا سبسڈی پیکج اس بات کی دلیل ہے حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے کھادوں کی قیمتوں میں کمی، پیج اور زعی آلات پر سبسڈی دینا ان اقدامات کی ایک کڑی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کا پروگرام زرعی ایمرجنسی گندم کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ کے سلسلہ میں ماچھیوال کے مقامی ہال میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی گئی ہے اس کا مقصد گندم سمیت دیگر اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروا کر اجناس کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور اس طرح کسان کو خوشحال بنانا ہے کیونکہ ہمارے ملک کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے اس لیے کسان کو خوژحال کر کے ہی ہم معاشی ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہمارے ہاں سیڈز پر نت نئی تحقیق ہوتی تھی اور کسانوں کو معیاری بیج فراہم کیے جاتے تھے پچھلے کچھ عرصہ سے اس جانب کسی نے توجہ نہیں دی جس سے ہمارا کسان نئے بیجوں اور اچھی پیداوار والے بیج حاصل نہ کر سکا لیکن آج ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کر کے ایک مرتبہ پھر تحقیقی عمل کا آغاز کیا ہے اور نئی ریسرچ کے لیے فنڈز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ ہم اپنے کسانوں کو علاقہ اور موسمی صورتحال کے مطابق اچھا بیج دے سکیں سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد فاروق ڈوگر، ایم پی اے چوہدری اعجاز سلطان بندیشہ کے نمائندے چوہدری محمد ایوب بندیشہ نے بھی خطاب کیا سیمینار سے محکمہ زراعت کے افسران اور ماہرین نے بھی خطاب کیے اور مفید مشورے دئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف نے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کے لیے ہر سال گندم کی پیداوار میں اضافہ ہونا انتہائی ضروری ہے روائیتی طریقہ کار اپنانے سے گندم کی بوائی لیٹ ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اوسط پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی بجائی کے وقت اپنے علاقہ کے موسمی حالات اور زمینوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ورائٹی کے بیج ہی استعمال کریں اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے عملہ سے کسی بھی وقت مدد لی جاسکتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری الطاف نے کہا کہ گندم کی پیداوار میں اضافہ کے لیے کھادوں اور پانی کا متوازن استعمال انتہائی ضروری ہے گندم کی کاشت کے وقت بیج کو زہر لگا کر کاشت کریں نائٹروجنی کھادوں کا مناسب استعمال کریں اور پانی لگانے میں انتہائی احتیاط سے کام لیں ہوا چل اہی ہو یا آسمان پر بادل چھائے ہوں تو پانی لگانے سے گریز کریں اس طرح آپ ایک اچھی اوسط پیداوار حاصل کر سکتے ہیں ڈائریکٹر ایڈاپٹڈ ریسرچ عاشق حسین سانگی نے کہا کہ گندم کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے لیے بائیولوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنائیں اس طریقہ میں گندم کے کھیت میں دوست کیڑوں کی تعداد میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے دشمن کیڑوں سے بچا جاتا ہے اور طرح پیداواری لاگت میں بھی نمایاں کمی کی جا سکتی ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمد رمضان عاصی نے کہا کہ آج کل ہمارء علاقوں میں ٹڈی دل سے لوگ پریشان ہیں کسانوں کو ٹڈی دل آنے کی صورت میں پریشان ہونے کی بجائے فوری اقدامات کرنے چاہئے اور محکمہ کے متعلقہ افراد کو اطلاع دیں اورٹڈی دل کے تدارک کے لیے محکمہ کی سفارش کردہ سپرے کا استعمال کریں سیمینار میں کوآرڈینیٹر ریڈک وہاڑی چوہدری مشتاق احمد، حافظ فقیر حسین، سابق چیئرمین یونین کونسل حاجی امیر علی آرائیں، سابق وائس چیئرمینز ملک محسن اعوان، سردار عیش بہادر ڈوگر، ملک عابد حسین مانا، چوہدری شمیم رضا، چوہدری محمد شمس، چوہدری الطاف حسین سمیت سینکٹوں کی تعداد میں کسانوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی۔

ظہورکھرل

مزید : ملتان صفحہ آخر