پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کی جھلکیاں

  پاک بنگلہ دیش دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(قذافی سٹیڈیم سے افضل افتخار)
٭پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش کے کپتان نے مسلسل دومیچوں میں ٹاس جیتنے کااعزازحاصل کیا۔
٭پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی شرکت کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹڈیم پہنچی اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف پلے کارڈز بھی ان کے پاس موجود ہیں۔
٭ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے والی قومی ٹیم میں دوسرے میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
٭بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور محمد متھن کی جگہ مہدی کو شامل کیا گیا ہے۔
٭شائقین کرکٹ کو کھانے پینے کی اشیاء گراؤنڈکے اندلے جانے کی اجازت نہ تھی۔
٭ شائقین نے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کئے ہوئے تھے۔
٭ میچ سے کافی دیر قبل ہی شائقین سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے۔