انٹر بورڈ چیمپئن شپ سیزن 2019-20کے لئے ٹرائلز مکمل

انٹر بورڈ چیمپئن شپ سیزن 2019-20کے لئے ٹرائلز مکمل

  



اسلام آباد(یواین پی) فیڈرل بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ چیمپئن شپ سیزن 2019-20کے لئے ٹرائلز مکمل کر لئے اور 24کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا جن میں 16رکنی ٹیم 5روزہ ٹرینگ اینڈ کوچنگ کے دوران سلیکٹ کی جائے گی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پنجاب کرکٹ گراؤنڈ میں فیڈرل بورڈ کے چار روزہ ٹرائلز اختتام پزیر ہوئے۔چار روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے 300سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ٹرائلز میں ابتدائی طور پر 36کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی