پاک بنگلادیش میچ میں نصف سٹیڈیم خالی رہا

  پاک بنگلادیش میچ میں نصف سٹیڈیم خالی رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم کی کمزور حکمت عملی کے سبب پاک بنگلادیش میچ میں نصف اسٹیڈیم خالی رہ گیا،اطراف کی سٹرکوں پر کوئی کاؤنٹر قائم نہ کیے جانے کے سبب دوردراز سے آنے والے کئی شائقین واپس لوٹ گئے۔پاکستان اور بنگلادیش کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسٹیڈیم بھر نہیں سکا، سستے ٹکٹوں والے اسٹینڈز تو80فیصد تک بھر گئے، دیگر میں 25تا 30فیصد تک نشستوں پر لوگ موجود تھے، پی سی بی مارکیٹنگ ٹیم نے آن لائن ٹکٹوں کے ساتھ کوریئر کمپنی کی خدمات بھی حاصل کی تھیں۔دن کا میچ، جمعہ اور ورکنگ ڈے ہونے کی وجہ سے شائقین کی دلچسپی کم رہی، گلگت بلتستان، اسکردو، سوات، میانوالی سمیت دور دراز اور لاہور کے اطراف سے بھی آنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو امید تھی کہ اسٹیڈیم کے پاس کوریئر کمپنی کے دفتر سے ٹکٹ حاصل کرلیں گے لیکن راستے بند اور سفر طویل ہونے کی وجہ سے مایوس لوٹنا پڑا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اندر جانے والوں کا زیادہ رش دکھائی نہیں دیتا،اگر اسٹیڈیم کے قریب 3 یا 4 کاؤنٹرز ہی بنا دیتے تو انھیں ٹکٹ حاصل کرنے اور میچ دیکھنے کا موقع مل جاتا۔