پاک بنگلہ دیش میچ شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم میں بوندا باندی

  پاک بنگلہ دیش میچ شروع ہونے سے قبل سٹیڈیم میں بوندا باندی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں بوندا باندی شروع ہو گئی قذافی ٹیڈیم کے گردونواح میں بوندا باندی ہونے کے علاوہ چونگی امر سدھو، نشتر کالونی اور کوٹ لکھپت میں بھی بوندا باندی شروع گئی اور اگر یہ بوندا باندی اسی طرح جاری رہی یا تیز بارش کی صورت اختیار کر گئی تو میچ بھی متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم شکر کہ بارش نے میچ کو متاثر نہ کیا اور پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی فتح حاصل کر لی۔واضح رہے کہ پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ ہفتہ کو کھیلا گیا جس میں بنگلہ دیشی کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی