دوسرا ٹی ٹونٹی،بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ پرفارمنس پر فخر ہے:محمد حفیظ

  دوسرا ٹی ٹونٹی،بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ پرفارمنس پر فخر ہے:محمد حفیظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے لئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرکے بہت خوشی ہوئی ہے شائقین بہت توقعات وابستہ کرلیتے ہیں اور ان پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی محمد حفیظ نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ جیت میں تمام کھلاڑیوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل طور پر فٹ ہیں اور امید ہے کہ آج کے میچ میں بھی اسی طرح سے عمدہ کھیل پیش کریں گے اور بنگلہ دیش کے خلاف کلین سوئپ کامیابی حاصل کریں گے سینئر کھلاڑی ہونے کی وجہ سے بہت ذمہ داری ہوتی ہے جس پر پورا اترنے کی کوشش کرتا ہوں۔