ٹنڈولکر اور کورنٹی والش امدادی میچ کی کوچنگ کریں گے

  ٹنڈولکر اور کورنٹی والش امدادی میچ کی کوچنگ کریں گے

  



سڈنی (این این آئی)آتشزدگی کے متاثرین کی امداد کیلئے 8 فروری کو منعقد ہونے والے ریلیف میچ میں بھارتی کے نامور کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور ویسٹ انڈیز کے کورٹنی واش کوچنگ کریں گے جبکہ اس میچ میں جسٹن لینگر، ایڈم گلکرسٹ، بریٹ لی، شین واٹسن، الیکس بلیک ویل اور مائیکل کلارک بھی حصہ لیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیون رابرٹس نے بتایا کہ میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آسٹریلوی ریڈ کراس ڈیزاسٹر ریلیف اینڈ ریکوری فنڈ کیلئے وقف ہوگی تاکہ ان افراد کی مدد کی جاسکے جو آتشزدگی کی لپیٹ میں آئے تھے۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جبکہ کورٹنی 500 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ اس موقع پر آسٹریلیا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے مابین بھی میچ کھیلا جائے گا جبکہ بگ بیش لیگ کا فائنل بھی اسی دن ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی