حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے: طارق سعید میداخیل

حکومت عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے: طارق سعید ...

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف جنوبی اضلاع کے سینئرنائب صدرطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ ملک میں تحریک انصاف کے ہوتے ہوئے کوئی مائی کالعل عوام کی حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی جرات نہیں کرسکتاہے حکومت عوام کوگھرکی دہلیزپرانصاف کی فراہمی کے لئے کوششیں کررہی ہے اپوزیشن جماعتوں نے ملک کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبودکے لئے کچھ نہیں کیاتحریک انصاف اقتدارپریقین رکھتی بلکہ عوام کی خدمت یقین رکھتے ہیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزیہاں ایک تقریب کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم عمران خان کی کار کر دگی سے خوف زدہ ہیں اور تمام شکست خوردہ عناصر ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں مگر ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا پاکستانی قوم اپنے قائد عمران خان کی پالیسیوں کے ساتھ کھڑی ہے اُنہوں نے کہا کہ اب سفارش کادور گزر چکا ہے اب میرٹ کاراج ہوگا تمام فیصلے شفاف طریقے سے میرٹ پر کئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اقتصادی پالیسیوں کی مثبت نتائج جلد ظاہر ہونگے جس کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی ہوگی انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواکے عوام اب با شعور ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے صوبے کی پرانی روایات کا خاتمہ کرتے ہوئے دو بارہ پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیاجوکہ تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا ہے اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری ہونے تک پاکستان ایشیاء کائیگربن جائے گا اورپاکستانی عوام روزگارکے لئے بیرونی ممالک کے بجائے اپنی ہی ملک میں کاروبارکریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر