رستم،مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق،4 شدید زخمی

  رستم،مختلف واقعات میں 1 شخص جاں بحق،4 شدید زخمی

  



رستم(نمائندہ پاکستان) مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق 4افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیئے۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ اساڑہ ڈھیر ی کے رہائشی تاج اکبر ولد فضل اکبر نے بحالت مجروحیت رستم پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا والد فضل اکبر گھڑ کی گانی میں کام کر رہے تھیں کہ اسی دوران صدام ولد جواد اسلحہ آتشین کے آکر ہم پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس نتیجے میں میراوالد فضل اکبر لگ کر موقع پر جاں بحق اور میں شدید زخمی ہو گیا وجہ عناد معلوم نہیں پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، دوسرا واقعہ بخشالی روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر روڈ پر پھسل گیا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار عاطف اور اسکا آٹھ سالہ بیٹا سبحان سکنہ میاں گانو ڈھیری گر کر شدید زخمی ہو گئے، تیسرا واقعہ کوتر پان بخشالی روڈ پر پیش آیا جہاں پر تیز رفتار موٹرسائیکل اور پک اپ ڈاٹسن کے آپس میں تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار نوجوان افضل شدید زخمی ہو گیا چاروں زخمیوں کو ریسکیو 1122نے ایمبولنسزکے ذریعے تشویشناک حالت میں مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر