ملاکنڈ، سوات ریجن کیلئے فل کنٹکٹ کراٹے انتخابات آج ہونگے

  ملاکنڈ، سوات ریجن کیلئے فل کنٹکٹ کراٹے انتخابات آج ہونگے

  



پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پختونخواہ فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن (شن کیوکشن کائی) کے زیر اہتمام ملاکنڈ ریجن فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کیلئے باقاعدہ ریجنل سپورٹس آفیسر(R.S.O) حضرت اللہ کی زیر نگرانی آج مورخہ 26جنوری 2020کو صبح 10:30بجے ریجنل سپورٹس آفس مینگورہ سوات میں انتخابا ت ہورہے ہیں۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے R.S.Oملاکنڈ ریجن حضرت اللہ نے بتایا کہ انتخابات میں ہر وہ کلب یا ضلع حصہ لے سکتے ہیں جوکہ باقاعدہ صوبائی فل کنٹکٹ کراٹے ایسوسی ایشن سے رجسٹرڈہو۔ اس موقع پر صوبائی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران بھی موجود ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر