وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں،قریب اللہ مروت

  وزیر اعظم خود کو احتساب کیلئے پیش کریں،قریب اللہ مروت

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ(ن)کے ضلعی صدرقریب اللہ مروت نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کرنے کامطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کا واویلا مچانے والے خود کرپشن کابے تاج بادشاہ نکلیں‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گزشتہ روزمیڈیاکے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیااُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جب اپوزیشن میں تھے تواُنہوں نے ہروقت اُن کے زبان پر کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرتے رہیں تاہم جب وہ برسراقتدارآئے تووہ ملک میں کرپشن ختم کرنے کے بجائے ملک لوٹنے میں مصروف ہوگئے اورحکومت کی پہلی پندرہ ماہ میں وزیراعظم عمران خان کی چوری پکڑی گئی جس کی نااہلی کاواضح ثبوت ہیں اُنہوں نے کہاکہ سابق وزیاراعظم میاں محمدنواز شریف پر دن رات کیچڑ اچھالنے والی حکومت آج قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ملک میں جاری بے تحاشہ مہنگائی اورآٹابحران نے عوام کی چیخیں نکلی جبکہ حکومتی وزراء طنزیہ اندازمیں کہتے ہیں کہ ملک میں نہ کوئی مہنگائی ہے اورنہ کوئی آٹے کابحران ہے جو کہ عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر