پٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکے اعزازمیں الوداعی تقریب

    پٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکے اعزازمیں الوداعی تقریب

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ دفترمیں لکی مروت سے ڈپٹی کمشنرلکی مروت جہانگیراعظم وزیرکے اعزازمیں الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیاجس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرنورنگ آمین اللہ،تحصیلدارنورنگ شفیع اللہ،تحصیلدارلکی مرادخان،نائب تحصیلدارنورنگ پیرمطیع اللہ شاہ اورسینٹری انسپکٹرحاجی آفنان علی شاہ سمیت عمائدین علاقہ موجودتھے،جہاں پراے اے سی نورنگ آمین اللہ ڈپٹی کمشنرکوروایتی پگڑی پہنائی جبکہ عمائدین علاقہ نے بھی ڈپٹی کمشنرکوتحصیل دفترآنے پراستقبال کیااورہاریں پہنائیں، تقریب میں لکی مروت سے تبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنرلکی جہانگیراعظم وزیرکی خدمات کوسراہااورجب سے ڈپٹی کمشنرجہانگیراعظم وزیرنے یہاں چارج سنبھالاہے تب سے لکی مروت کے عوام کے مسائل میں کافی کمی آئی ہے جس کاسہراڈپٹی کمشنرجہانگیراعظم وزیرکوجاتاہے کیونکہ نہ صرف خودعوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسرچھوڑی ہے اسی طرح اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کوبھی اس کاپابندبنادیاکہ عوامی مسائل حل کرنے پرسمجھوتہ قبول نہیں ہے اس وجہ سے تمام محکموں کے آفسران نے عوامی مسائل حل کرنے میں کافی دلچسپی لیتے ہیں،تقریب کے اختتام پرتبدیل ہونیوالے ڈپٹی کمشنرلکی جہانگیراعظم وزیرنے تحصیل نورنگ کے انتظامیہ اورعمائدین علاقہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ لکی مروت کے عوام پرامن اورمہمانوازلوگ ہیں اُنہون نے ہمیشہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کیاجوکہ خوش آئندہ اقدام ہے اُنہوں نے کہاکہ ہم نے کبھی بھی لکی مروت کے مسائل میں کوئی کسرنہیں چھوڑاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر