صوابی،مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

صوابی،مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق

  



صوابی(بیورورپورٹ) مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ پولیس تھانہ ٹوپی کی رپورٹ کے مطابق موضع کوٹھا میں ایک نوجوان منظور نے اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کاخاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی متوفی دبئی میں محنت مزدوری کے بعد اپنے گاؤں آئے تھے دریں اثناء شکرے لارہ میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ ٹوپی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر