نوشہرہ،زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم چند گھنٹے بعد گرفتار

      نوشہرہ،زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم چند گھنٹے بعد گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور پولیس میں 13 سالہ بچے کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا مدرسہ کے قاری کو چند گھنٹوں میں گرفتارکر لیا گیاشرین کوٹھے کے رہائشی (م)نے رسالپور پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایاکہ میرا13 سالہ بیٹا مدرسہ میں قرآن شریف کا سبق پڑھتا ہے گزشتہ شب وہ دیگر طلباء کیساتھ سویا ہوا تھا کہ مدرسے کے قاری نے تقریباً نصف شب جگایا اور نازیبا حرکات اور بدفعلی کی کوشش کی لیکن میرے بیٹے نے منع کیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقار نے اس وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں ارشد خان SHO رسالپور پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاپولیس تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کر دی چندگھنٹوں کے اندر ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے وسیم سجاد ولد محمد سلطان ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر