دین اسلام نے زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ عطاکیا تنظیم الا خوان پاکستان 

  دین اسلام نے زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ عطاکیا تنظیم الا خوان پاکستان 

  



پشاور(سٹی رہورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا وہ طریقہ عطا فرمایا جو ہمارے لیے سب سے بہتر اور احسن ہے۔اگر ہم اپنی زندگی کو ان قواعد وضوابط کے مطابق گزاریں گے تو پھر ہماری زندگی پُر سکون اور اطمینان والی ہوگی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس کو اپنی زندگی کے معمولات میں اپنائیں اور اپنے ہر عمل کو اسلام کے اصولوں کے مطابق اختیار کریں۔جبکہ بندہ کا متقی ہونا یہ بھی ایک درجہ ہے لیکن جب بندہ مومن عشق الٰہی کی چنگاری کو دل میں بسا لے تو اس کی تو بات ہی اپنی ہے۔عشق الٰہی دل کے اندر وہ جزبہ پیدا کرتا ہے کہ پھر بندہ رضائے الٰہی کے علاوہ کسی چیز کو ملحوظ خاطر نہیں رکھتا۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی دعا فرمائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر