پیسکو ملازمین کے بچوں کی کوٹے کے تحت بھرتی کاعمل 9فروری سے شروع ہوگا

     پیسکو ملازمین کے بچوں کی کوٹے کے تحت بھرتی کاعمل 9فروری سے شروع ہوگا

  



بنوں (بیورورپورٹ)ریٹائرڈ واپڈا پیسکو ملازمین کے بچوں کی سنز کوٹے کے تحت بھرتی کاعمل 9فروری سے شروع ہوگا جبکہ عنقریب پانچ مرلے،دس مرلے اور ایک کنال کے پلاٹس فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار پاکستان واپڈا ہائیڈرویونین کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال خان نے ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پیر لائق شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضےٰ علی شاہ ودیگر عہدیداروں کی قیادت میں وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے پنشنئرز ملازمین کو خوشخبری دی کہ سنز کوٹے کے تحت 9فروری سے ملازمین کے بچوں کی بھرتی کیلئے جو انٹرویو کا آغاز کیا جارہا ہے،اس میں انجینئرز،ایس ڈی اور اور سب انجینئرز کے ٹیسٹ ہوں گیاور پھر16فروری کو دوسرا انٹرویو ہوگا اس میں ہر اتوار کو الگ الگ کیٹگری کے انٹرویوز ہوں گے اور مکمل تفصیل انٹر نیٹ پر جاری کی جائیگی مرتضےٰ علی شاہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکمنامے کے مطابق پیسکو اتھارٹی سے بھرتی ہونے واے بچوں کی عمر کی حد کا 18سال سے40سال تک رکھنے کیلئے بھروپور کوشش کریں گے اسی طرح غریب ملازمین اور ریٹائرڈ پنشئرز کو خوشخبری دی کہ انہیں پانچ مرلپ،دس مرلہ اور یک کنال کے پلاٹس فراہمی کا سلسلہ جلد شروع ہوگا اور گروپ لائف انشورنس کیلئے ریٹائرڈ ملازمین کے کیس کے تمام اخراجات ہم اٹھائیں گے جبکہ میرج گرانٹ ادائیگی کیلئے بھی اتھارٹی سے منظوری دلانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر  ریٹائرڈ ملازمین ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر پیر لائق شاہ اور صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضےٰ علی شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر