حکومت نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا کپڑا بھی چھین لیا ،مولانا تحسین اللہ 

 حکومت نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا کپڑا بھی چھین لیا ،مولانا تحسین ...

  



ہنگو(بیورورپورٹ) موجودہ حکومت نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا کپڑا بھی چھین لیا ہے،نیازی کی شکل میں قوم پر عزاب مسلط کیا گیا،نا اہل حکومت کرپٹ اور بدنام مافیا کے زیر اثر ہے،قوم کو ریلیف دینے والے کرپٹ ہیں موجودہ دور میں کرپشن میں ریکارڈ اضافہ تبدیلی والی سرکار کے لیے لائق شرم ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع ہنگو کے امیر مولانا تحسین اللہ،نائب امیر مولانا ضیا السلام کاکا خیل،مولانا رحمت اللہ زار،مولانا مسعود الرحمان سابق ضلع نائب ناظم زیارت گل اورکزئی نے ہنگو میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر وزیر اعظم اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جے یو آئی مولانا تحسین اللہ،مولانا میاں حسین جلالی،حاجی ضیا السلام اور دیگر نے حکومت کی پالیسوں کو قوم دشمن قرار دیا اور کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،کرپٹ،نا اہل اور نا عاقبت اندیشی ٹولہ ملک پر مسلط کیا گیا ہے جس نے عوام سے منہ کا نوالہ اور تن کا لباس تک چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ آٹا چینی سمیت ہر چیز کو پر لگا دیے گئے ہیں اور عوام بے روز گاری اور مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں۔جمعیت کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ حکمرانوں سے نجات ہی مسائل کا واحد حل ہے اور جمعیت موجودہ نا اہل حکومت کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر