آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو امداد ی چیک دینے کا سلسلہ جاری

آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو امداد ی چیک دینے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹانک(نمائندہ خصوصی)آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو امداد ی چیک دینے کا سلسلہ چھٹی کے دن بھی جاری رہا، 401افراد میں 14کروڑ 95لاکھ 90ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کردئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ پولیٹیکل ریسٹ ہاؤس جنوبی وزیرستان میں آپریشن سے متاثرہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ چیک دینے کا سلسلہ چھٹی کے دن بھی جاری رہااسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی نے تحصیل لدھا اور مکین کے 401امدادی چیک جسمیں 355مکمل تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو چار چار لاکھ روپے کے 14کروڑ 20لاکھ جبکہ 46جزوی طور پر نقصان پہنچے والے گھروں کو 1لاکھ 65ہزار کے کل75لاکھ 90ہزار روپے کے امداد ی چیک تقسیم کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور شیرانی کا کہناتھاکہ موسم سرما کے دوران ہونے والی برف باری اور بارشوں سے متاثرین کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چھٹی کے دن بھی چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو بلا تعطل جاری رہیگا انکا کہناتھاکہ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ اپریشن کے دوران محسود قبائل کے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے دن رات کوشاں ہے تاکہ محسود قبائل اپنے گھروں کی تعمیرسمیت دیگر ضروریات زندگی پوری کرسکیں۔۔۔۔