فرد واحد کو غیر آئینی سرگرمیوں سے روکا جائے،اورنگزیب انقلابی

  فرد واحد کو غیر آئینی سرگرمیوں سے روکا جائے،اورنگزیب انقلابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باجوڑ(نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کیلئے قائم کوارڈینیشن کمیٹی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، باجوڑ میں فرد واحد کو پارٹی کے اندر غیر آئینی کاموں سے روکا جائے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی، حاجی خان بہادر خان، آمیر خان، الحاج محمد خان اور دیگر رہنماؤں نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی باجوڑ نے وجود میں آنے کے بعد 2008میں پارٹی کو ایم این اے دیا،یہ سارا کریڈٹ پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کو جاتاہے کہ باجوڑ میں ایجنسی ہونے کے باوجود پارٹی کو زندہ، فعال اور مضبوط رکھا۔ اس وجہ سے ہم پارٹی کے ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جوکہ ہمارے کارکنوں میں روزبروز اضافہ ہوتاگیا اور پارٹی نے باجوڑ میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے سابقہ باجوڑ ایجنسی میں تحصیل، یونین کونسل،وارڈز اور ذیلی یعنی ڈاکٹرز،ٹیچرز،لائیوسٹاک، زراعت اور جنگلات کی تنظیمیں بناکر ابھی تک فعال رکھے۔ مقررین نے کہا کہ گزشتہ کئی عام انتخابات میں 2013، 2018اور 2019کے صوبائی انتخابات میں بعض مفاد پرست اور موقع پرست عناصر نے پارٹی امیداروں کیخلاف الیکشن کمپین کیا اور مخالف امیدواروں کیلئے لاوڈ اسپیکروں پر اپنے اپنے علاقوں میں اعلانات کئے کہ پی پی پی کے اُمیدوار کو ووٹ نہ دیں اور پیپلز پارٹی کا اُمیدوار انتخابات سے دستبردار ہواہے لہذا فلاں فلاں کو ووٹ دیں۔ مذکورہ مفاد پرست افراد نے اپنی سازشوں کو چھپاکر پارٹی رہنماؤں کو بدنام کرنے کی سازش شرع کی اورپارٹی کو کمزور کرنے کی کوششیں کی۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ باجوڑ سے فرد واحد نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مس گائیڈ کیا اور غلط معلومات دیکر سابقہ فاٹا یعنی قبائلی اضلاع کے تمام قانونی تنظیمیں ختم کی ناکام کوشش کی اور یہی وجہ ہے کہ سابقہ فاٹا میں ابھی پارٹی بے یا ر ومدد گار ہے۔ پارٹی کا کوئی ڈھانچہ گراؤنڈ پر موجود نہیں ہے اور مخلص اور دیرینہ ورکر ز اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں یا پارٹی چھوڑ کر دوسرے پارٹیوں میں جارہے ہیں۔ چونکہ ابھی اس فرد واحد نے ضلع بھر میں اپنی طرف سے کوارڈینیشن کمیٹی کے نام سے اپنی گندہ پالیساں اور آنا کی وجہ سے مزید بحران پیدا کی ہیں۔ پارٹی کے قیادت کے مطابق مذکورہ کمیٹیاں صرف27دسمبر بی بی شہید کے لیاقت باغ جلسہ کیلئے بنانا مقصد تھا لیکن فرد واحد نے اس کمیٹی کو تنظیمی شکل دی۔ اس کوارڈینیشن کمیٹی کا وجود غیر قانونی ہے اور اس کا چیئرمین یا صوبائی صدر یا ڈویژنل صدر کو کوئی علم نہیں ہے اور یہ ڈرامہ فردواحداپنی طرف سے کررہاہے۔ چونکہ اس سلسلے میں ہم نے صوبائی،مرکزی اور ڈویژنل پارٹی قیادت سے رابطہ کرکے صلاح ومشورہ کیا۔ ہم نے مذکورہ قیادت کو فردواحد کے اس غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کیا چونکہ مذکورہ پارٹی قیادت نے فرد واحد کے ان اقدامات سے لاعلمی کااظہار کیاہے اور کہا ہے کہ اختیارات پارٹی چیئرمین، صوبائی صدر اور ڈویژنل صدر کے پاس ہے۔کسی فرد واحد کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ کوارڈینیشن کمیٹی بنائے یاتنظیمیں بنائیں۔ ہم غیور پارٹی ورکرز اور جیالے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری،صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر افسر الملک سے ہمدردانہ اپیل کرتے ہیں کہ ضلع باجوڑ میں فرد واحد کوغیر قانونی کاروائیوں سے باز رہنے کی ہدایات جاری کریں اور ضلع بھر کے جیالے فرد واحد سے نجات تک احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اگر فرد واحد اپنے غیر آئینی اقدامات سے باز نہ آیا تو پھر ہم بھی اپنے فیصلوں میں آزاد ہونگے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ تمام ذیلی تنظیمیں برقرار ہیں اور سب تنظیمیں اپنا کام جاری رکھ کر پارٹی کو ضلع بھر میں مضبوط بنائیں۔