منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزمان گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار موٹرسائیکل اور موٹر کار کے ذریعے منشیات سمگل کررہے تھے،جنہوں ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے قبضے سے 6کلوگرام چرس، ہزاروں روپنے مالیت کی آئس اور ایک پستول برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق تھانہ ریگی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، جس پر ایس ایچ او ریگی اعزاز عالم نے اپنے علاقے کے تمام ناکہ بندیوں پر چکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی، ایس ایچ اورریگی نے چکنگ کے دوران ایک مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا، تلاشی لینے پر موٹرسائیکل کے سیٹ میں بنائے گئے خفیہ خانوں 4کلوگرام چرس، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور ایک عدد پستول برآمد کرکے ملزم راحت شاہ ولد لعل بادشاہ سکنہ ملاگوری خوڑ غاڑہ کو گرفتار کرلیا، اسی طرح تھانہ ارمڑ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مشکوک موٹرکار سے 2کلوگرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس برآمد کرکے ملزم وحید اللہ ولد امان اللہ سکنہ محلہ باہر گڑھی مریم زئی کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

مزید : پشاورصفحہ آخر