ڈیرہ،کمر تو ڑ مہنگائی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

      ڈیرہ،کمر تو ڑ مہنگائی کیخلاف جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) کمر توڑ مہنگا ئی کے خلاف جے یو آ ئی(ف)ڈی آئی خان کے زیر اہتمام تجارت گنج سے احتجا جی جلو س نکا لا گیا جسکی قیا دت جے یو آ ئی کے نا ئب امرا ء قاری کفایت اللہ، احمد خان اور ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چو ہدر ی اشفاق ایڈوکیٹ نے کی۔ شر کائے جلو س نے مہنگا ئی اور نا کا م معا شی پالیسیو ں کیخلاف بینر ز اور کتبے اٹھا ئے ہو ئے تھے اور تحر یک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمرا ن خا ن کے خلاف زبر دست نعر ے با زی کر رہے تھے۔ جلو س سے خطا ب کرتے ہوئے مقرر ین نے کہا ہے کہ پاکستا ن کی تاریخ میں مو جو د ہ سلیکیٹڈ حکومت اپنی نا کام معا شی پالیسیو ں کی وجہ سے نا کا م تر ین حکومت ہے روز مرر ہ استعما ل کی اشیاء خوردنی، بجلی، تیل و گیس سو فیصد سے زائد مہنگی کر دی گئی ہیں۔ غر یب آدمی سے رو ٹی کا نوا لہ بھی آٹا مہنگا کر کے چھین لیا گیا ہے۔ قر ضو ں پر قر ضے لئے جا رہے ہیں لیکن معیشت بحا ل نہیں ہو رہی ہے۔ملک دیوا لیہ ہو نے جا رہا ہے اور عوام بھی مہنگا ئی کی وجہ سے ذہنی معذور ہو تے جا رہے ہیں۔مقرر ین میں جے یو آ ئی کے رہنما ء چوہدری محمد اشفاق، قاری کفایت اللہ، شیخ سہیل احمد، ایا ز چھینہ، جے ٹی آئی کے محمد سعید شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے ملک میں افرا تفر ی ہے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے تو بہ تائب ہو جا ئیں ور نہ وہ بھی اللہ تعالی کی گرفت میں آ جا ئینگے۔ انہوں نے کہا کہ مو جو د ہ سلیکیٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اس پر برا وقت آچکا ہے اور وہ عوامی غیض و غضب کا شکار ہو نے والی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر