بونیر کے 6تحصیلوں میں انڈر 21 گیمز کے لئے ٹرائیل جاری

  بونیر کے 6تحصیلوں میں انڈر 21 گیمز کے لئے ٹرائیل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس افس بونیر اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ کوشیشو ں سے بونیر کے چھ تحصیلوں میں انڈر 21 گیمز کے لئے ٹرائیل جاری ہے۔جس میں چھ گیمز کے لئے ٹیم منتحب کئے جائے گے۔اج جمعہ کے روز بہار سپورٹس کمپلکس میں رسہ کشی اور اتھیلٹکس کے لئے کھلاڑیوں کے درمیان ٹرائیلز منعقد ہوئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر بونیر سلیمان۔ڈاکٹر لیاقت علی۔انعام الرحمان۔پروفیسر جہان زیب خان۔زاہد علی کے علاوہ کھیل کھود سے وابستہ سابقہ کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر سلیمان،ڈاکٹر لیاقت علی۔جہان زیب اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈائیریکٹ اف سپورٹس کی ہدایت پر انڈر 21 گیمز بونیر میں منعقد کئے جارہے ہیں۔جسکا مقصد گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو اگے لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بونیر کے چھ تحصیلوں میں ٹرائلز کے بعد ٹیم سلیکٹ ہو گا۔جو اپنے تحصیل کے اندر مقابلے کریں گے۔تحصیل لیول مقابلوں کے بعد ضلعی سطح پر مقابلے منعقد ہوں گے۔ضلعی سطح پر فرسٹ پوزیشن ہولڈ ر ٹیم کو بیس ہزار روپے جبکہ رنر اف ٹیم کو دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔اور ساتھ ساتھ سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی اور سپورٹس کٹ دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے کھلاڑیوں کی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہے۔جبکہ عوام کو تفریح کے لئے بہتر ماحول فراہم ہو تاہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بونیر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرکے انہیں صوبائی اورقومی سطح پر اگئے لانے میں مددگار ثابت ہو گی۔