ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار ملزمان پر جرمانے عائد

  ون ویلنگ کے جرم میں گرفتار ملزمان پر جرمانے عائد

  



پشاور (کرا ئمز رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ملزمان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور کے نوٹس لینے پر سٹی ٹریفک پولیس نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں 30 نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا۔ گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے حراست میں لئے جانیوالے نوجوانوں کو اے سی کے سامنے پیش کیا گیا جن پر تین‘ تین ہزار روپے کے ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کر کے انہیں آئندہ ون ویلنگ نہ کرنے کی ھدایت کی گئیں۔ اسی طرح انڈر ایج نوجوانوں کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لے کر بناء کسی کارروائی کے چھوڑ دیے گیا۔ یاد رہے کہ ون ویلنگ کے دوران ایک نوجوان موٹر سائیکل سے گر کر زخمی بھی ہو گیا تھا جس کو سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے اپنے دفتر سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی اور ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر