خدا آپکو ہمیشہ والدہ کافخر بنائے رکھے، بلاول کا بختاور کو سالگرہ پر پیغام

خدا آپکو ہمیشہ والدہ کافخر بنائے رکھے، بلاول کا بختاور کو سالگرہ پر پیغام

  



کراچی(آئی ا ین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کا فخر بنائے رکھے۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا بختاورکسی براجمان وزیراعظم کے یہاں جنم لینے والی پہلی اولادتھیں، انھوں نے اپنی زندگی کے پہلے دن سے تاریخ بنانا شروع کی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دیتا ہوں، خدا آپ کو ہمیشہ اپنی والدہ کافخر بنائے رکھے۔

بلاول

مزید : صفحہ اول