ڈیرہ،مسافر بس اور کار کے تصادم سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

ڈیرہ،مسافر بس اور کار کے تصادم سے 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)درابن روڈ پر زندانی کے قریب مسافر بس اور کار کے تصادم میں 2خواتین اور ایک بچے سمیت4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود درابن روڈ پر زندانی کے قریب مسافر بس اور کار کے تصادم میں کار یں سوار4افراد زخمی ہوگئے جبکہ حادثہ میں بس میں سوار افراد محفوظ رہے۔ زخمیوں میں دو خواتین، ایک بچہ اور کار ڈرائیور شامل ہیں۔ کار سوار خواتین اور بچے کو معمولی زخم آئے جبکہ کار ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر