عمران خان کا دورہ سوئٹزرلینڈ، اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے

عمران خان کا دورہ سوئٹزرلینڈ، اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے

  



ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے حالیہ دورہ سوئٹزرلینڈ کے اخراجات اکرام سہگل و دیگر دوستوں نے اٹھائے۔خیال ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں 21 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی اور اس دوران فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف سیشنز میں بھی گفتگو کی۔ڈیووس میں ناشتے کی میز پر گفتگو کے دوران عمران خان نے بتایا کہ ان کے ڈیووس کے دورے کے اخراجات اکرام سہگل، عمران چوہدری اور کچھ دیگر دوستوں نے اٹھائے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اگر ان کے دوست دورے کے اخراجات نہ اٹھاتے تو وہ کبھی بھی ساڑھے 4 لاکھ ڈالرز کا بوجھ حکومت پر نہ ڈالتے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول