صوابی،ننھی بچی عوض نور کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  صوابی،ننھی بچی عوض نور کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  



صوابی(بیورورپورٹ)کاکا صاحب ضلع نوشہرہ میں ننھی بچی عوض نور کے قتل کے خلاف دلاس گل ویلفیئر پروگرام کے زیر اہتمام موضع پنج پیر میں ڈی ایل جی ٹرینر اور سر گرم سماجی کارکن مس ریحانہ کی رہائش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ ہوا۔جس میں سابق صوبائی وزیر تعلیم معراج ہمایون خان، اے سی صوابی مس عظمیٰ مکرم سمیت کئی سر گرم خواتین اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم معراج ہمایون خان نے کہا کہ پاکستان تیزی سے بچوں کے لئے غیر محفوظ بنتا جارہا ہے انہوں نے متعلقہ اداروں اور حکومت سے اس قسم کے واقعات کی روک تھام اور صوبے کو بچوں اور دیگر کمزور طبقات کے لئے محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا اور بچی کے والدین سے ہمدردی کااظہار کر تے ہوئے اس واقعہ پر شدید دکھ و غم کااظہار کیا اس موقع پر مقررین نے متاثرہ والدین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کر تے ہوئے مجرموں کو سخت سزا یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر