باجوڑ،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

باجوڑ،مہنگائی اورلوڈشیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

  



باجوڑ (نمائندہ پاکستان) باجوڑ میں مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ۔ جماعت اسلامی باجوڑ کے قائدین اور کارکنان نے بڑھتے ہوئے مہنگا ئی، آٹے کے بحران اور بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کیخلاف خاربازا رمیں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت ضلعی امیر مولانا وحید گل اور سابق امیدوار قومی اسمبلی قاری عبدالمجید کررہے تھے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھارکھے تھے جس پر حکومت،مہنگائی، آٹے کے بحران کیخلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے اس موقع پر آٹا چور حکومت نامنظور، چینی گڑھ کے قیمتوں میں اضافہ نامنظور کے نعرے لگائے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی آمیر مولانا وحید گل، قاری عبدالمجید اور دیگر مقررین نے کہاکہ ملک پر نااہل حکمران کومسلط کیاگیا اور اب عوام اس کے نتائج بھگت رہے ہیں، عمران خان نے الیکشن مہم کے وقت قوم سے جھوٹے وعدے کرکے ملک کو نقصان پہنچایا اور اپنے وعدوں سے مکھر گیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے بعد آٹے کے بحران نے عوام کا جینا حرام کردیا اورپی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کم ہونے کی بجائے زیادہ ہوئی ہے اور بین الاقوامی اداروں کے رپورٹس اس کے زندہ ثبوت ہیں۔پی ٹی آئی کے منتخب ممبران کرپشن میں ملوث ہیں۔ مقررین نے کہا کہ باجو ڑمیں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کے مشکلات میں اضافہ کردیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر