حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پررہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پررہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس سیّد مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز شامل ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کا بنچ 29 جنوری کو حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے۔جسٹس علی طارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد پر مشتمل بنچ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیس دوسرے بنچ کے روبرو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ اول