عوام فرمائشی رپورٹوں کی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

عوام فرمائشی رپورٹوں کی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں، ترجمان پنجاب حکومت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عوام ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی طرز پر فرمائشی رپورٹوں کی اصل حقیقت سے آگاہ ہیں،مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کے پیٹ میں یہ درد ہے کہ تحریک انصاف نے حکومت میں آکرکرپشن اور لوٹ میں ان کی پیروی کیوں نہیں کی،منفی پراپیگنڈے کے ذریعے اڑائی گئی بحرانوں کی دھول جلد بیٹھ جائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ میں ایک جانب 153ارب کی ریکوری پر نیب کی ستائس کی جارہی ہے جبکہ دوسری طرف فرمائشی رپورٹ کی تیاری کو پیش نظر رکھتے ہوئے کرپشن کے بڑھنے کا جھوٹ بولا جارہاہے۔ تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک مشکل معاشی حالات سے باہر نکل رہا ہے اور اب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے اور انہیں ریلیف دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی جس سے عوام کو اپنی زندگیوں میں واضح تبدیلی محسوس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی کرپشن زدہ باقیات کا بھی جلد صفایا کیا جائے گا اوران کے کرپشن سے تقویت لینے کے تمام راستے بند کر دئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے دیرینہ مسائل کو حل کیاجائے گا اور اس سلسلہ میں عملی پیشرفت کی جارہی ہے۔
ترجمان پنجاب حکومت

مزید :

صفحہ اول -