بٹ خیلہ،کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

بٹ خیلہ،کوچ کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) بٹ خیلہ ا ماندرہ میں فلائنگ کوچ کے ٹکر سے نوجوان جاں بحق مالاکنڈلیویز فورس نے ابتدائی رپورٹ درج کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ضلع مالاکنڈکے صدرمقام بٹ خیلہ کے قریبی گاؤن اماندرہ جالہ وانان کے مقام پرمین جی ٹی روڈ پر ایک تیزرفتارپلائنگ جوڈرائیور وزیرمحمدولدمحمدعظیم ساکن ترئی سالارزئی ضلع باجوڑچلارہاتھا نے ایک نوجوان وکیل خان کوٹکر مارکرشدیدزخمی کردیافوری طورپرہسپتال پہنچادیاگیامگرجہاں پروہ زخموں کے تاب نہ لاکرجاں بحق ہوگئے مالاکنڈلیویزفورس نے ڈرائیورکوگرفتارکرکے سول جج کے عدالت میں پیش کیاعدالت نے جوڈیشل پرمالاکنڈحوالات بجھوادیاگیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر