بٹ خیلہ،مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

  بٹ خیلہ،مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) ملک میں مہنگائی بے روزگاری اورظالمانہ ٹیکس کے نفاذکے خلاف جماعت اسلامی بٹ خیلہ کے زیراہتمام درجنوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی بے روزگاری ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ کے خلاف درجنوں مظاہرین سڑکوں پرنکل آئیں اورظفرپارک سے پرانے بس سٹینڈتک مارچ کیاجہاں پرجلوس نے جلسے کے شکل اختیارکرلی جلسے سے جاعت اسلامی کے تحصیل امیرمفتی محمدارشاد بٹ خیلہ کے امیرامجدعلی شاہ،محمداقبال،یوتھ کے ضلعی صدرحمان گل انجمن تاجران بازاربٹ خیلہ کے صدرحاجی شاکراللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکاہے ظالمانہ ٹیکس کے نفاذ اورمہنگائی کے وجہ سے عوام دووقت روٹی کیلئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے تبدیلی اورریاست مدینہ کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے مگراقتدارمیں اکراپنے تمام وعدے بھول گئے انہوں نے کہاکہ شدیدمہنگائی اوربے روزگاری کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پرمجبورہیں انہوں نے کہاکہ ہم نوشہرہ کاکاصاحب میں اٹھ سالہ بچی کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے پرزورمذمت کرتے ہیں اورمطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت ملزمان کوسرعام پھانی پرلٹکایاجائے انہوں نے کہاکہ ہم مالاکنڈلیویزفورس کوکسی بھی صورت میں پولیس کوضم کرنے میں تیارنہیں ہے کیونہ ہم مالاکنڈلیویزفورس کے کارکردگی سے مطمئن ہے کیونکہ وہ ہمارا علاقائی فورس ہے انہوں نے کہاکہ ہم 27جنوری کوہونے والے شٹرڈاؤن ہڑتال میں بھرپورشرکت کریں گے اورنااہل حکمرانوں پرواضح کردیں گے کہ عوام کسی بھی صورت میں ٹیکس اورمہنگائی ماننے کوتیارنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام بھی ملک سے مہنگائی اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوجائے انہوں نے کہاکہ اس نااہل حکمرانوں کی وجہ سے کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے لوگوں کرفیوں کی وجہ سے گھروں میں قیدہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر