صوبائی وزیر محمد اقبال کی سربراہی میں وزیر ستان کے عمائدین کا جرگہ

صوبائی وزیر محمد اقبال کی سربراہی میں وزیر ستان کے عمائدین کا جرگہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری، خیبر پختونخوا محمد اقبال وزیر کی سر براہی میں جنوبی وزیرستان کے مشران کا جرگہ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) میں منعقید ہو ا اس موقع پر جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے عمائدین، مشیر وزیر اعلی برا ئے قبا ئلی اضلاع و ترجما ن حکو مت خیبر پختونخوا اجمل وزیر، جنوبی وزیرستان کے ایم پی اے نصیر خان، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سیمت اعلی افسران بھی مو جو د تھے۔ جرگہ مشران نے سیٹز ن لاسز کمپنسیشن پروگرام (سی ایل سی پی) کے با رے میں مسا ئل اور مطا لبا ت پیش کئے۔ تعفیصلی مشا ورت کے بعد اقبال وزیر نے متاثرین کے مشران کو مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں ڈسی سی جنوبی وزیرستان کو زیر التوا چیکس کی فوری ریلس کے احکامات جاری کئے اسی طر ح مز ید تین ہزار سر وے فامز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جو تحفظات و مسائل کا اظہا ر مشران نے کیا ان کے لیے ڈپٹی کمشنر جنو بی وزیرستان کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنا نے کی ہدایت کی جس میں دو ارکا ن کا تعلق پی ڈی ایم اے سے ہو گا جبکہ مز ید ممبران کا چناؤ ڈی سی کی صوابد ید پر ہو گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مشران بھی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر یں۔ ہماری حکو مت نے ہمشہ آپ کے حقوق کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ جرگہ مشران نے ان پراطمینا ن کا اظہا ر کیا اور حکو مت کے ساتھ تعاون کی یقین دہا نی کر وائی۔ مشران نے صو با ئی وزیر کی کا وشوں کو سراہا او ان کا شکر یہ ادا کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر